راول پنڈی کے الطاف احمد نے معذوری کو کرکٹ کے شوق میں بوجھ نہیں بننے دیا

حوصلے بلند ہوں تو بڑی سے بڑی مشکل بھی انسان کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔راولپنڈی کا باہمت کرکٹر الطاف احمد بارہ سال پہلے ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ٹانگ گنوابیٹھا مگر کرکٹ کھیلنے اور سکھانے کا سفر آج بھی جاری ہے۔
راولپنڈی کے الطاف احمد نے مصنوعی ٹانگ کے سہارے کھیل سے محبت کا رشتہ برقرار رکھا ہوا ہے۔
الطاف احمد نے کرکٹ کے جو گر سیکھے انہیں خود تک محدود نہیں رکھا بلکہ باہمت نوجوان کی سرپرستی میں چلنے والی شہر کی واحد انڈور اکیڈمی بھی اس کی کھیل سے محبت کا ایک ثبوت ہے۔
الطاف کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے محبت ہو تو کوئی بھی محرومی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
تبولا
Tabool ads will show in this div