وزیراطلاعات پنجاب سمیت مختلف صوبائی وزراء سےقلمدان واپس لے لیے گئے

پنجاب کابینہ میں پانچ وزراء کے محکمے اور قلمدان تبدیل کردیئے گئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا محکمہ صمصام بخاری سے واپس لے کر میاں اسلم کو ذ٘مہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

وزيراعظم عمران خان کے لاہور کے دورے کے ايک روز بعد ہي پنجاب کابينہ ميں اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی۔ وزرا کے محکموں میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے کیا گیا۔ توقعات پر پورا نہ اترنے والے وزيروں کو تبدیل کرديا گیا۔ پنجاب حکومت کي ترجماني اب مياں اسلم اقبال کريں گے۔

وزرات اطلاعات

وزیر اطلاعات صمصام بخاری اور راجہ بشارت سے بھی محکمے واپس لے لیے گئے۔ صمصام بخاری کو نسبتا کم اہمیت والا کنسولیڈیشن آف ہولڈنگ کی وزارت دے دی گئی ہے۔ صمصام بخاري کو حکومتي موقف درست انداز ميں پيش نہ کرنے پر تبديل کيا گيا۔ صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات لے کر میاں اسلم اقبال کو دے دی گئی۔ انہيں صنعت و تجارت کے ساتھ اطلاعات و ثقافت کا اضافي چارج بھی ديا گيا ہے۔

وزیر قانون پنجاب

راجہ بشارت سے بلدیات اور کميونٹي ڈويلپمنٹ جيسے اہم محکمے واپس لے کر انہیں سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ محکمہ بلدیات کی وزارت اب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پاس رہے گی۔

 

اجمل چيمہ سے بيت المال اور سوشل ويلفيئر کي وزارت واپس لے کر وزيراعلي معائنہ ٹيم کي سربراہي سونپ دی گئی ہے۔

 

وزير ہائر ايجوکيشن ہمایوں یاسر سے سیاحت کا محکمہ واپس لے کر اضافي چارج وزیر کھيل تیمور خان کو سونپ دیا گیا۔

USMAN BUZDAR

Samsam Bukhari

Punjabi Cabinet

Porfolio

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div