فٹبال میچ میں دادی کی دلچسپ حرکتیں،ایوارڈ بھی جیت لیا
تھائی لینڈ میں پوتے کے میچ کیلئے دادی اتنی جذباتی ہوئیں کہ گراونڈ کے باہر کھڑے ہو کر مسلسل پوتے کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔ دادی کی پوتے کیلئے لازوال محبت اور پھرتی پر انہیں بہترین اسپیکٹیٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق 57 سالہ سام ہن اپنے پوتے کے اسکول میں ہونے والے اسپورٹس ڈے پر فٹ بال میچ کیلئےاس کے ساتھ گئیں۔ دس سالہ پوتا تو اپنے طور پر میچ میں مگھن اور اس بات سے بے خبر رہا کے گراونڈ سے دور دادی اس کا حوصلے کیسے بڑھا رہی ہیں۔
فٹ بال میچ میں پوتے کی ٹیم تو کامیاب نہ ہوسکی، تاہم دادی کی اپنے پوتے سے محبت اور اتنی برق رفتاری سے گراونڈ میں جوش دکھانے پر انہیں بہترین اسپیکٹیٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دادی کی ویڈیو کو جذبات سے بھرپور قرار دیتے ہوئے پسند کیا گیا ہے۔