اسلام آباد،مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں،سخت ترین سیکیورٹی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئیں، روانگی کے وقت پارٹی کارکنان جاتی امرا میں جمع ہوئے اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مریم نواز کو آج عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہيں۔

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا، جب کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کر کے عدالت کو گمراہ کیا تھا، عدالت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

 

عدالت نے نیب کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد مریم نواز کو 19 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہی عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی معاونت پر مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔ نیب سے تفتیش میں عدم تعاون پر ایک سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

 

نیب کے مطابق مریم نواز کو جعلی دستاویزات پیش کرنے کے جرم میں سزا نہیں سنائی گئی، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے اس جرم میں الگ سزا سنائے۔

MARYAM NAWAZ

aven field Reference Case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div