پوری ن لیگ کو بھی گرفتار کرلو،پھر بھی نا اہلی اورناکامی کاجواب دیناپڑیگا،مریم
مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپني نااہلي اور ناکامي کا جواب دينا ہي پڑے گا، پوري مسلم ليگ(ن)کو بھي گرفتارکرلو، ملک پھر بھي تم نہيں چلا سکتے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل مریم نواز کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پوری مسلم لیگ ن کو بھی گرفتار کر لو، ملک تم پھر بھی نہیں چلا سکتے۔ عوام کو اپنی نااہلی اور ناکامی کا جواب تو تمہیں دینا ہی پڑے گا۔
پوری مسلم لیگ ن کو بھی گرفتار کر لو، ملک تم پھر بھی نہیں چلا سکتے۔ عوام کو اپنی نااہلی اور ناکامی کا جواب تو تمہیں دینا ہی پڑے گا! pic.twitter.com/x5xOiFHBAs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 19, 2019
اس موقع پر کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے جاری پیغامات کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت بہت شکریہ۔ آپ کا بھی اور آپ کے توسط سے ان سب کا جن کے شفقت اور دعاوں بھرے بے شمار میسج مجھے موصول ہو رہے ہیں۔ یہی محبت اور سپورٹ میرا سرمایہ ہے۔ سلامت رہیں آپ سب۔
❤️??
Allah is Sufficient for me! https://t.co/uqh7Oxff7J
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 19, 2019
ایک ہمدرد کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ " میرے لیے اللہ تعالی ہی کافی ہے"۔
احتساب عدالتی پیشی کے موقع پر مریم نواز نے خاص طور پر سلوایا گیا کالے رنگ کا کرتا بھی زیب تن کیا ہے، جس پر نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ کرتے پر واضح طور پر "نواز شر یف کو رہا کرو" بھی لکھا ہے۔