مریم نواز کی پیشی،متعدد لیگی کارکنان گرفتار

ايون فيلڈ ريفرنس کے جعلي ٹرسٹ ڈيڈ کيس ميں پيشي کے ليے مريم نواز جاتي امرا سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئيں جہاں وہ احتساب عدالت ميں پيش ہوں گي۔ مريم اورنگزيب اور حنا پرويز بٹ بھي مريم نواز کے ہمراہ ہيں۔

روانگی کے وقت کارکنوں نے مريم نواز کي گاڑي پر گل پاشي کي اور پارٹي قائدين کے حق ميں جوشیلے انداز میں نعرے لگائے۔

 

دوسری جانب مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت کے باہر سے خواتین سمیت دیگر لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، میڈیا سمیت کسی بھی شخص کو موبائل لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

MARYAM NAWAZ

Hina Pervaiz Butt

party workers

Avenfield Reference Case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div