ملکی آبی ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا، ارسا

Jul 18, 2019
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_1614257" align="alignnone" width="640"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک کے مجموعی آبی ذخائر 55 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گئے۔

ارسا حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی آبی ذخائر میں 23 لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ہوا۔

ذخائر میں پانی کی مجموعی آمد 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک جبکہ ذخائر سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔

پاکستان کے آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1487 فٹ ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1169 فٹ تک پہنچ گئی۔

ملک میں گلیشرز پگھلنے اور بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Water Reservoir

Tabool ads will show in this div