کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام شروع

سری لنکن کرکٹ ٹيم کي ممکنہ ميزباني کيلئے نيشنل اسٹيڈيم ميں تيارياں شروع ہوگئی ہیں،ميدان کو مزيد بہتر بنانے کے کام کا آغاز کرديا گيا ہے۔

سري لنکا کيخلاف ممکنہ انٹرنيشنل ميچ کي ميزباني کے لیے نيشنل اسٹيڈيم گراؤنڈ کی اپ گريڈنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

میدان میں ڈالنے کے لیے بالو مٹي کے 50 ڈمپرز منگواليے گئے ہیں۔ گراؤنڈ میں اسٹیڈیم کا عملہ ٹريکٹرز کي مدد سے گراؤنڈ کي ٹاپ ڈريسنگ  ميں مصروف ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی ہوگئے

کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گريڈنگ کا کام اگست کے آخري ہفتے تک مکمل کرليا جائے گا۔ امکان ہے کہ سری لنکا کی ٹیم دو ماہ بعد پاکستان کے دورے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔

NATIONAL STADIUM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div