وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ،،وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کابینہ کو ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کابینہ کے اجلاس کو ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے آگاہ کریں گے ،،اجلاس میں مہنگائی اور توانائی بحران کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ سماء