حکومت کی اپوزیشن کوتحریک عدم اعتماد سے متعلق مفاہمت کی پیشکش

حکومت نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق مفاہمت کی پیشکش کر دی، کہا آپ چیئرمین کیخلاف تحریک واپس لیں بدلے میں ہم ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے تحریک سے دستبردار ہوجائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے اور بچانے کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، حکومت نے قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق سے رابطہ کیا اور اپوزیشن کو مفاہمت کی پیشکش کردی۔

پی ٹی آئی اور اتحادی بی اے پی کی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست کی اور بدلے میں ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک واپس لینے کی پیشکش بھی کر دی۔

چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جبکہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کو صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا پورا یقین ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کیا تھا اور آج بھی ان کیخلاف جو تحریک عدم اعتماد آئی ہے تو ایم کیو ایم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ صادق سنجرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا اپوزیشن کی نمبر گیم مکمل ہونے کا دعوی کردیا، پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے، ایوان میں تبدیلی ضرور آئے گی، آج رات تمام بیرون ملک موجود تمام ارکان واپس پہنچ جائیں گے، اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟۔

PTI

Sadiq Sanjrani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div