حکومتی یقین دہانی پر فیصل آباد میں صنعتیں عارضی طور پر کھل گئیں

Jul 17, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Fsd-Factory-Open-Pkg-17-07.mp4"][/video]

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں پروسیسنگ ملز پر لگے تالے 16 روز بعد کھلنے لگے۔ حکومت نے صنعتکاروں کو وقتی طور پر منالیا جبکہ  کام پر واپس لوٹنے والے مزدوروں کے چہرے بھی خوشی سے چمک اٹھے۔

فیصل آباد کے صنعت کاروں نے آج سے 16 روز قبل ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صنعتوں کو تالے لگائے تھے۔ گزشتہ دنوں ایف بی آئی آر کے چیئرمین شبرزیدی نے صنعت کاروں سے مذاکرات بھی کیے مگر کامیابی نہ مل سکی۔

بدھ کو حکومت نے تاجروں کو عارضی طور پر منالیا ہے جس پر فیکٹریاں کھل گئیں اور مزدوروں کا چولہا جلنے کی امید بھی پیدا ہوگئی۔

فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدور نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا لاکھ شکر ادا کرتے ہیں، فیکٹریاں چل پڑیں کیونکہ جب سے یہ بند ہوئی ہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک بجلی کا بل اور بچوں کے سکول کی فیس بھی نہیں دے پایا۔

صنعتکار کہتے ہیں حکومتی یقین دہانی پر فیکٹریاں چلائی ہیں۔ فیکٹری کے مالک بلال نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ مزاکرات جاری ہیں اور ان کی یقین دہانی پرہم نے فیکٹریاں کھول لی ہیں اور حکومت کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ مزاکرات کامیاب ہوں گے۔

Tabool ads will show in this div