مبینہ ویڈیو کیس، گرفتار ملزم میاں طارق جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جج  ارشد ملک کے مبينہ ویڈیو کیس ميں گرفتار مرکزی ملزم مياں طارق کو دو روزہ جسمانی ريمانڈ پر ايف آئي اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ايف آئي اے کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ ویڈیو کیس میں ملوث ملزم میاں طارق کو بدھ 17 جولائی کو گرفتار کیا۔ ملزم کو بکتر بندگاڑی میں انتہائی سخت سیکيورٹی میں اسلام آباد کي سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج ارشد ملک کی مبینہ اعترافی ویڈیو،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے تجاویز طلب کرلیں

ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ملزم میاں طارق سے تفتیش کرے گا جس دوران نئے انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

منگل 16 جولائی کو مبینہ ویڈیو کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی کو تجاویز طلب کی ہیں۔

شریف خاندان نے رشوت کی پیشکش کی،نیب عدالت کےجج ارشد ملک

جج ارشد ملک نے اپنی مبینہ ویڈیو سامنے آنے پر ایک وضاحتی بیان جمعہ 12 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے مجھے رشوت کی پیشکش کی گئی اور مختلف مواقع پر کی گئی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جبکہ تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ

اپنے پریس نوٹ میں انہوں نے مذکورہ شخص کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناصر بٹ اور اس کا بھائی متعدد بار مختلف مواقع پر مجھ سے مل چکے ہیں، میں نے شواہد کی بنیاد پر العزیزیہ کیس میں نواز شریف کو سزا سنائی اور فلیگ شپ کیس میں بری کیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ 6 جولائی کو مریم نواز نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے ہمراہ کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ اعترافی ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی تھی۔

MARYAM NAWAZ

Judge Arshad Malik

Mian Tariq

video case

Tabool ads will show in this div