گھرسے14من سونابرآمد ہونیکی اطلاعات بےبنیاد اورجھوٹ ہیں،روبینہ خالد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے گھر سے 14 من سونا برآمادگی سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ اُن کے گھر سے چودہ من سونا برآمد ہونے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، چودہ من سونا تو کھربوں روپے کی گیم بنتی ہے، اگر ایسا ہوتا تو حکومت ایمنسٹی ہی دے دیتی تاکہ ٹیکس دیکر کچھ تو مجھے بھی بچ جاتا۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس پروپیگنڈے کے حوالے سے بارہ جولائی کو خط لکھ کر ایف آئی اے سے شکایت کی، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، میں اپنا کیس سائبر کراِئم ونگ کے حوالے کرتی ہوں۔

اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس کیس کو پٹینشن کے طور پر لے رہی ہے، ایف آئی اے سات دن میں معاملے پر رپورٹ دے۔

 

دوسری جانب ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ فیس بک کو خط لکھ دیا ہے کہ سات ہفتوں میں رپورٹ ملے گی، جب کہ قائمہ کمیٹی نے معاملے پر تین رکنی ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

rehman malik

rubina khalid

Senate IT Committee

Gold Seized

Pakistan bureaucrate

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div