اسلام آبادمیں دفعہ144کےتحت مختلف سرگرمیوں پر2ماہ کیلئے پابندی

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دو ماہ کی پابندی کے دوران کسی بھی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پرپابندی ہوگی، جب کہ شہر میں اسلحے کی نمائش، کھلے عام کیسٹ پلیئر اور ساونڈ سسٹم کے استعمال کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آتش بازی کرنے، دھماکا خیز مواد کے  ذریعے اسٹون کرشنگ اور سامان کی خرید و فروخت، پمفلٹ تقسیم کرنے اور وال چاکینگ پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

شہر اقتدار میں لاؤڈ اسپیکر اور ایپملی فائر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے دو ماہ کیلئے ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔

loud-speaker

deputy commissioner

Maryam Safdar Awan

Tabool ads will show in this div