مون سون بارشیں، وزرات پاور ڈویژن نے احتیاطی ہدایات جاری کردیں

Jul 17, 2019

وزارت پاور ڈویژن نے مون سون کے دوران ہونے والی بارشوں کے دوران عوام کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان وزارت پاور ڈویژن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برسات کے موسم میں بجلی کی تاروں اورکھمبوں سے دور رہیں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ کھمبوں کے قریب کھڑے پانی سے بچ کر گزریں اور گیلی یا ٹوٹی ہوئی تاروں کو ہاتھ لگانے سے بھی اجتناب کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھرمیں پانی داخل ہوجائے تو بجلی کا مین سوئچ بند کردیں جبکہ جانوروں کو بجلی کے کھمبوں یا انہیں سہارا دینے والی تاروں کے ساتھ ہر گز نہ باندھیں۔

Monsoon season

Power Division

Tabool ads will show in this div