فیصل آباد : نوجوانوں کی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور غنڈہ گردی
فیصل آباد میں نوجوانوں نے ہوٹل مالک اور عملے کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر زخمی کر دیا۔
فیصل آباد میں نوجوان وڈیو بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے لگے، ہوٹل مالک نے سمجھانا چاہا تو مشتعل نوجوانوں نے ہوٹل پر دھاوا بول دیا۔
صدر کا علاقہ فیصل چوک دو گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا، کسی نے اینٹیں برسائیں تو کوئی ڈنڈوں سے وار کرتا رہا جبکہ پولیس کو متعدد کالز کی گئی مگر کوئی نہ پہنچا ۔
ہوٹل مالک کا کہنا تھا کہ ہماری خاتون کو بلیک میل کرتے تھے، روکنے پر ہوٹل پر حملہ کردیا، پولیس کو بہت کالز کیں مگر کوئی نہیں آیا۔
معاملہ میڈیا نے اٹھایا تو پولیس کو بھی ہوش آگیا پھرتی دکھائی اور ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ہوا ہے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے کارروائی کررہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔