لاہورمیں بارش کے باعث حادثات میں بچی جاں بحق،13 افرادزخمی

لاہور ميں تيسرے دن بھي بادل جم کر برسے محکمہ موسميات کے مطابق تيز بارش کا يہ سلسلہ مزيد دو روز تک جاري رہنے کا امکان ہے۔
لاہور ميں مسلسل تيسرے روز بھي موسلادھار بارش رات گئے شروع ہونے والي بارش وقفے وقفے سے دوپہر تک جاري رہي جس سے روايتي حبس اور گرمي کي شدت ميں واضح کمي آئي ہے۔۔
چيف ميٹرولوجسٹ ڈاکٹر عظمت حيات خان کے مطابق لاہور ميں اب تک ايک سو پچاس ملي ميٹر سے زيادہ بارش ريکارڈ ہو چکي ہے۔
محکمہ موسميات نے خبردار کيا ہے کہ لاہور سميت بالائي پنجاب ميں تيز بارشيں مزيد دو روز تک جاري رہيں گي، تيئس جولائي سے نيا سلسلہ آنے کا امکان ہے، بارش سے نشيبي علاقوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور گليوں ميں پاني کھڑا ہوگيا ہے، کئي مقامات پر گھروں ميں بھي پاني داخل ہوگيا لوگ انتظاميہ کو کوستے رہے ۔
قذافی اسٹیڈیم، چوبرجی، مزنگ ،سمن آباد کوارٹر ، چائنہ اسکیم اور شادمان کے علاقے زيادہ متاثر ہوئے کئي مقامات پر نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔
ريسکيو کے مطابق لاہورمیں بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 13افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
سڑکوں پر کھڑے پانی نے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم کيے رکھا، ایمبولینسز کا بھي اسپتالوں تک پہنچنا مشکل ہوگيا ۔
ڈائريکٹرمحکمہ موسميات اجمل شاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ2سے3سال ميں اتني بارش نہيں ہوئي، 1997ميں300ملي ميٹربارش ہوئي تھي۔
لاہور ايئرپورٹ کےقريب155،جيل روڈپر152ملي ميٹربارش ہوئی، پاني والاتالاب ميں213،فرخ آبادميں203ملي ميٹربارش ریکارڈ، لکشمي چوک پر250ملي ميٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسميات کے مطابق لاہورميں ہونے والي بارش کي پيش گوئي کي ہوئي تھي، آنےوالے دنوں ميں اسپيل وقفےوقفے سے آتےرہيں گے جبکہ بڑےڈيم خالي ہيں،سيلاب کاخدشہ کم ہے۔
این ڈی ایم اے کے نمائندے بریگیڈیئرمختاراحمد کا کہنا ہے کہ درياؤں ميں طغياني کي صورتحال سے محکمہ موسميات آگاہ کیا جاتا ہے، پاني کاريلا آنے پردرياؤں کےاطراف علاقہ خالي کراياجاتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سيلاب سےنمٹنے کي تياري جون سےشروع کردي، درياؤں کےاطراف آبادياں خالي نہيں کرائي جاسکتي، سيلاب سےبچاؤکي ايکسرسائزکروائي جاتي ہیں۔
انتظاميہ کا دعويٰ ہے کہ مختلف ٹيميں پاني کا نکالنے کا کام جاري رکھے ہوئے ہيں اور صورتحال جلد ہي معمول پر آجائے گي ۔
لاہور ميں بارش کے دوران وزيراعليٰ پنجاب عثمان بُزدار بھي متحرک ہوگئے، صورتحال کا جائزہ لينے گاڑي پر نکل پڑے اور خواتين کو لفٹ بھي دي، وزير بلديات راجہ بشارت نے بھي مختلف علاقوں کا دورہ کيا ۔
بارش کے باعث پاني کھڑا ہونے کي شکايات پر وزيراعليٰ خود ميدان ميں نکل پڑے مال روڈ اور لکشمي چوک کا دورہ کيا اور انتظاميہ کو ہدايت کي کہ پاني جلد ازجلد نکالا جائے۔
اس موقع پر عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ لاہورکو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے نکاسي کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ۔