لاہور میں 100 ملی میٹر تک تیز بارش نے روزمرہ معمولات متاثر کردئیے

لاہور میں تيز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث نشيبي علاقوں کے ساتھ سڑکوں اور گليوں ميں بھي پاني کھڑا ہوگيا ہے جس سے ٹريفک کي آمد ورفت شديد متاثر ہورہي ہے۔

لاہور میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تيسرے روز بھي جاری ہے۔ رات گئے اور صبح سويرے ہونے والي بارش نے ہر طرف جل تھل کرديا جس سے دفاتر جانے والے شہريوں کو پريشاني کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے کھڑے پانی میں کئي گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں۔

مسلسل بارش کے باعث نکاسي کا نظام بھي درہم برہم ہوگيا۔ گلي محلے تالاب کا منظر پيش کرنے لگے جبکہ اہم شاہراہيں پاني ميں ڈوب گئيں۔بعض رہائشي علاقوں ميں پاني گھروں ميں داخل ہوگيا جس سے مکينوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں بارش،دیگر کئی مقامات پر گرمی کی شدت برقرار

شہر ميں اب تک 100 ملي ميٹر سے زيادہ بارش ہوچکي ہے جبکہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگيا ہے۔

محکمہ موسميات نے لاہور سميت بالائی پنجاب کےعلاقوں ميں پورا ہفتہ تيز بارش کی پيش گوئي کی ہے۔

MET OFFICE

Lahore rain

punjab weather

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div