بلوچستان کے علاقے ژوب میں بارش،دیگر کئی مقامات پر گرمی کی شدت برقرار

بلوچستان کے ژوب ڈویژن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب ڈویژن میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اب تک علاقے میں 9 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ دالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46، نوکنڈٰی 45 ، سبی 44، کوئٹہ اور تربت 40 ، بارکھان 37 اور قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

MET OFFICE

Baluchistan Weather

Tabool ads will show in this div