نوے دن اہم ہيں بڑے بڑے لوگ انجام کو پہنچيں گے، شيخ رشيد کی پیشگوئی

وزير ريلوے شيخ رشيد کہتے ہيں مريم نواز نے شريف خاندان کو پھنسايا اور مزيد پھنسا رہي ہيں، شہباز شريف خود کو اور حمزہ شہباز کو بچانے کي کوشش ميں ہيں ليکن کوئي بچت نہيں ہوگي۔

راولپنڈي ميں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے وزير ريلوے شيخ رشيد نے کہا کہ نوے دن اہم ہيں، بڑے بڑے لوگ انجام کو پہنچيں گے، مريم نواز نے شريف خاندان کو پھنسايااور مزيد پھنسارہي ہيں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی طرف سے یہ پکڑ میں آچکے ہیں، ديکھو اور انتطار کرو،کسي کي بچت نہيں ہونے والي۔

انہوں نے جو مال لوٹا ہے ان کے کام نہیں آ رہا ہے، ويڈيو ويڈيو کھيلنے سے ان کي جان نہيں چھوٹے گي،شہباز شريف خود کو اورحمزہ کو بچانے کي کوشش ميں ہيں۔

 

MARYAM NAWAZ

shariff family

Tabool ads will show in this div