ورلڈ کپ 2019ء، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں سب سے زیادہ ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کے 4 کھلاڑی شامل ہیں، آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان کین ولیم سن کو بنایا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019ء کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے اپنے نام کیا، فائنل میچ ٹائی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کو سُپر اوور میں کم باؤنڈریز کی بنیاد پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے انگینڈ کے 16 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے تھے، انگلش ٹیم نے 2 چوکے جبکہ نیوزی لینڈ نے صرف ایک چھکا لگایا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو دی گئی ہے جبکہ لوکی فرگوسن بھی ٹیم کا حصہ ہون گے، انگلینڈ کے 4 کھلاڑی جیسن رائے، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے 2 کھلاڑی مچل اسٹارک اور ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، بھارت کے روہت شرما اور جسپریت بومرا جبکہ بنگلہ دیش کے بہترین آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، جنوبی افریقا اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بناسکا۔

ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب 5 رکنی کمیٹی نے کیا جس میں سابق کھلاڑی این بشپ، این اسمتھ، ایسا گوہا، آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈائس اور صحافی لارنس بوتھ شامل ہیں۔

ENGLAND

BANGLADESH

CWC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div