غلام نبی میمن کو کراچی کا نیا پولیس چیف مقرر کردیا گیا

پولیس آرڈر کی منظوری کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی امیرشیخ کا تبادلہ کر دیا گیا، جب کہ ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔
سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریوں کی گئی ہیں جس کے تحت کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قمرالزمان کو ڈی آئی جی لائسنس برانچ، جب کہ فرحت جونیجو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ لگایا گیا ہے۔
عمران يعقوب کو اے آئي جي اسپيشل برانچ، فرحت علي جونيجو کو ڈي آئي جي اسپيشل برانچ تعينات کیا گیا ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق سرور جمالي کو ايس اين جي ڈي بھيج ديا گيا، جب کہ ولی اللہ دل ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد تعینات کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امیر شیخ نے کراچی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے تقریباً 11 ماہ ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہیں گزشتہ سال ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔