مذاق اڑانے والی بھارتی لڑکی کو ناصر خان جان کا منہ توڑ جواب

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان آج کل خوب سرگرم ہیں۔ فیس بک کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی ان کے فالوورزکی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

فین فالوونگ مزید بڑھانے کیلئے سرگرم ناصر خان جان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے انداز میں کیپشن دیا تو ایک بھارتی خاتون صارف کو شاید ان کی یہ ادا پسند نہ آئی۔

ناصر نے خوب ڈریس اپ ہوکر بنوائی گئی تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا ’’ اگر ہینڈسم ہونا جرم ہے تو ہاں میں مجرم ہوں ‘‘ ۔

صارفین اس ٹویٹ سے محظوظ ہوئے، کچھ کو یہ ادا پسند نہیں آئی تو انہوں نے تنقید بھی کی لیکن بھارتی صارف نے حد ہی کرڈالی۔ ناصر کو انڈے سے تشبیہہ دیتے ہوئے لکھا کہ انڈا جب ابلتے ہوئے پتیلی میں ہی پھٹ جاتا ہے، ویسے لگ رہے ہو۔

 

جواب میں ناصر خان جان نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سندھ سدھو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اتنی پھیکی کامیڈی پر صرف سدھو پا جی ہی ہنس سکتے ہیں۔

سرحد پار سے اس جلی بھنی ٹویٹ پر ناصر خان کے برجستہ جواب نے پاکستانی ٹوئٹڑ صارفین کے دل جیت لیے اور انہوں نےکرارا جواب دینے پر ناصر خان جان کو خوب سراہا۔

   

trolling

nasir khan jan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div