ورلڈ کپ کے فائنل میں ناقص امپائرنگ، کئی کھلاڑی غلط آؤٹ

Jul 15, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Wrong20Decision20PKG2014-071.mp4"][/video]

آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ناقص امپائرنگ دیکھنے میں آئی ۔ فیلڈ امپائرز نے ايک يا دو نہيں کئي غلط فيصلے ديے۔

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں فیلڈ امپائرزکی جانب سے نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 3 غلط فیصلے دیکھنے میں آئے ۔

کیوی اوپنر ہنری نکلز کو آؤٹ ديا گیا مگرريويو لینے پر امپائر کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

کيوي کپتان کين وليم سن آؤٹ ہوئے مگر امپائر نے نفی ميں سر ہلادیا جس کے بعد انگلينڈ نے ريويو ليا تو ولیم سن آؤٹ تھے۔

بڑے ميچ ميں تيسرا غلط فيصلہ روس ٹيلر کا تھا لیکن ريويو نہ ہونے کي وجہ سے ٹيلر کو پويلين لوٹنا پڑا۔

انگلينڈ کی بيٹنگ شروع ہوئی تو امپائرز نے جيسن رائے کو آؤٹ نہيں ديا۔ رائے امپائرز کال پر بچ گئےلیکن اس فيصلے پر کافی بحث ہوئی۔

ورلڈ کپ کے سيمی فائنل ميں جيسن رائے امپائر کے غلط فيصلے کا شکار ہوئے تھے۔

World Cup Final

Tabool ads will show in this div