بجلی و گیس کے کمرشل اور صنعتی صارفین ٹیکس لازمی جمع کرائیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں بجلی اور گیس کے کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ضروری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے تحت بجلی اور گیس کے کمرشل اور صنعتی صارفین کا ٹیکس دہندگان کی ایکٹیو لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ پانچ سو گز سے زیادہ کا گھر یا ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والوں کیلئے بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے۔

شبر زیدی کہتے ہیں کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے 2 اگست تک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی تھی۔

Tax Return

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div