ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان انگلینڈ کو جیت کےلیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں جاری فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ اوپنر ہینری نکولس 55 اور وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کین ولیمسن 33 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ووکس نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک وُڈ اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈکپ فائنل،نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم میزبان انگلینڈ کے سامنے ڈھیر ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں سے کوئی بھی ٹیم فائنل جیت کر پہلے مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

انگلینڈ

آئن مورگن (کپتان)، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک وُڈ۔

نیوزی لینڈ

کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہینری نکولس، مچل سینٹنر۔

Liam Plunkett

EngVsNz

Tabool ads will show in this div