ورلڈکپ فائنل،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کھلاڑی تاریخ رقم کرنے کو بےتاب

ورلڈ کپ کے فائنل میں مضبوط انگلش بیٹنگ لائن کا مقابلہ خطرناک کیوی بالرز سے ہوگا۔ کین ولیمسن اور آئن مورگن کو بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

ہوم آف کرکٹ میں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ  اتوار کو دوپہر ڈھائی بجے ہورہا ہے۔

عالمی ایونٹ میں 71 کی اوسط سے 426 رنز بنانے والے جیسن رائے کیوی بالرز پر اٹیک کریں گے۔ایسے میں سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کو زیر کرنے والے ٹرینٹ بولٹ بھی نئی گیند سے بہترین بالنگ کروانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

کون بنے گا کرکٹ کے عالمی کپ کا فاتح،فیصلہ آج ہوگا

مڈل آرڈر میں جو روٹ انگلش بیٹنگ لائن کو سہارا دیں گے، ان فارم بیٹسمین 10 اننگز میں 549 رنز بناسکے ہیں۔ولیم سن کے پاس فرگوسن کی شکل میں جو روٹ کا توڑ بھی موجود ہے۔ کیوی فاسٹ بالر عالمی کپ میں 18 شکار کرچکے ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفر آرچر 19 وکٹیں لے کر حریفوں کے لیے خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔

کیوی بیٹنگ لائن کا انحصار کین ولیم سن پر ہوگا۔ کیوی کپتان نے ورلڈ کپ میں 91 کی اوسط سے 548 رنز بنائے ہیں۔

 

NZvsEng

CWC2019

Tabool ads will show in this div