پاکستان کے آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ

مون سون کے آغاز سے قبل ہونے والی بارشوں اور گليشئيرز پگھلنے سے پاکستان کے آبی ذخائر ميں نماياں اضافہ ہوگيا۔

ارسا حکام کے مطابق بارشوں اور گليشئيرز پگھلنے سے ملک کے مجموعي آبي ذخائر 40 لاکھ ايکڑ فٹ تک پہنچ گئے ہيں۔

گزشتہ چار روز کے دوران آبي ذخائر ميں تيرہ لاکھ ايکڑ فٹ اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخيرہ ايک ہزار چارسو ساٹھ فٹ ہو گیا اور چار روز کے دوران پاني کي سطح تيس فٹ بڑھ گئي ۔

منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ گيارہ سو انسٹھ فٹ تک پہنچ گیا جبکہ ڈيم ميں چار روز کے دوران پاني کي سطح ميں دس فٹ اضافہ ديکھنے ميں آيا۔

water resources

Tabool ads will show in this div