کرکٹ ورلڈ کپ، لارڈز کے گراونڈ پر کرکٹ کا لارڈ کون بنے گا؟
آئي سي سي ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کے روز لارڈز ميں کھيلا جائے گا، جہاں انگلينڈ اور نيوزي لينڈ کي ٹيميں مد مقابل آئيں گي۔ دونوں ٹيميں آج تک عالمی ٹائٹل نہیں جیت سکیں۔
کيوي ٹيم ٹائٹل جيت کر راس ٹيلرکو الوداعي تحفہ دينے کيلئے تيار ہے، جب کہ مورگن انگلينڈ کو ہوم گراؤنڈ پر چيمپيين بنوانے کيلئے بے تاب ہيں۔ جيسن رائے، جوز بٹلر، جوني بيراسٹو اور جوفر آرچر انگلش ٹيم کا اہم ہتھيار ہیں۔
نيوزي لينڈ کو مارٹن گپٹل، کين وليمسن، ہنري نکلز اور ٹرنٹ بولٹ پربھروسہ ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی کو باآسانی ایک سو انیس رنز سے شکست دی تھی۔
انگلش ٹیم تین بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے، مگر تینوں بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے صرف ایک بار دو ہزار پندرہ میں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ فائنل کي فاتح ٹيم پہلي بار ٹائٹل اپنے نام کرے گي۔