عامرخان کی بلی ڈب کو شکست،راحیل شریف نے بھی گلے لگالیا

جدہ ميں پاکستاني نژاد برطانوي باکسر عامر خان نے آسٹريلوي باکسر بلي ڈب کو سپر باکسنگ ليگ ميں شکست دے دي۔ عامر خان نے پہلي بار سعودي عرب ميں فائٹ لڑي۔

پاکستاني نژاد باکسر نے بلی ڈب کو چوتھے راؤنڈ ميں شکست دي۔ پہلے اور دوسرے راؤنڈ ميں بھي عامر مخالف کھلاڑي پر حاوي رہے۔ جدہ ميں ہونے والا باکسنگ مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقين کي بڑي تعداد موجود تھی۔

 

سابق آرمي چيف راحيل شريف اور وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی باکسنگ مقابلہ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ سابق آرمی چیف نے باکسنگ کے اختتام پر عامر خان کو گلے لگايا اور مبارک باد دي۔

فائٹ کے بعد میڈیا سے گفت گو میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا سعودي عرب ميں فائٹ لڑکر اچھا لگا۔ عامر خان نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آؤں گا۔

انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا ’’تھینک یو جدہ‘‘ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے عامر خان نے پہلی بار سعودی عرب میں باکسنگ فائٹ کی۔

RAHEEL SHARIF

BOXER

Australian Boxer

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div