بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پولیس کا چھاپہ ،مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ، اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوناکشی سنہا نے دہلی میں ایک تقریب میں پرفارمنس کرنی تھی لیکن عین وقت پر اس کیلئے نہیں آئیں جس کے بعد شو کے آرگنائزر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جوہو پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مراد آباد پولیس سٹیشن کی جانب سے چھاپہ مارنے کیلئے مدد طلب کی گئی تھی ۔

پولیس اداکارہ کا بیان لینا چاہتی تھی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھیں اس لیے انہیں دوبارہ سوناکشی کے گھر جانا ہو گا ۔

اداکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوناکشی پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔

POLICE RAID

sonakhshi

Tabool ads will show in this div