لتا منگیشکر کا بھارتی وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کو کرکٹ نہ چھوڑنے کا مشورہ

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں لتا نے کہا کہ آج کل یہ خبریں آرہی ہیں کہ آپ ریٹائر ہونا چاہ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ کرکٹ چھوڑنے کا نہ سوچیں۔ ملک کو آپ کے کھیل کی ضرورت ہے۔

لتا منگیشکر نے مزید کہا کہ یہ میری بھی خواہش ہے کہ آپ ریٹائر ہونے کی خواہش بھی دل میں نہ لائیں۔

واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کی 4 ورلڈ کپ میں نمائندگی کی ہے۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے 2011 کے عالمی کپ بھی جیتا تھا۔ ان کی کپتانی میں ہی بھارت نے 2007 کے ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

lata mangeshkar

Tabool ads will show in this div