آَٹےپرٹیکس نہیں لگایا،شناختی کارڈزسےمتعلق افواہیں پھیلائی گئیں،شبر زیدی

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہنا ہے کہ آٹے اور میدے پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا، جب کہ جی ایس ٹی اور قومی شناختی کارڈز سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ گزشتہ روز اپٹما عہدیداروں سے بات چیت ہوئی ہے، زیرو ریٹنگ اور شناختی کارڈ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، کل رات کراچی کے تاجروں سے بھی بات ہوئی، کسی سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، فیصل آباد چیمبر سے بھی گفت گو ہوئی ہے، مشاورت سے عمل درآمد ہوگا، کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوگا جس سے صنعت کار کو نقصان ہو۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے معاملے پر کچھ عناصر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شناختی کارڈ کی آڑمیں لوگ دوسرے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، ٹیکس نہیں لگایا، پھر بھی روٹی کی قیمت بڑھی تو میں جوابدہ نہیں، کھانے کی اشیا خورونوش پر ٹیکس نہیں لگا، چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم شروع کرنا چاہتے ہیں، اصلاحات کا مقصد ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہے، غیر رجسٹرڈ موبائلز پر ڈیوٹی سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ تمام فیصلوں پر اطلاق کیلئے تیار ہیں، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی، ہمیں کہا جا رہا ہے 400 روپے لے کر بند موبائل آن کر دیں، گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کا معاملہ ہے، سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے، جو ٹیکس میں نے لگایا صرف اس کاجوابدہ ہوں۔

چیئرمین ایف بھی آر نے کہا کہ کوئي ايسا فيصلہ نہيں کرنا چاہتے جو پاکستاني صنعت وتجارت کو نقصان پہنچائے، حکومت اور اسٹيک ہولڈرز کے درمیان کسي قسم کا کوئي ڈيڈ لاک نہيں ہے۔

TAX

flour mills

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div