باکسر عامر خان اور بلی ڈب کی فائٹ آج جدہ میں ہوگی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج جدہ میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے رپورٹس کے مطابق دونوں باکسرز کا مقابلہ شام کنگ عبداللہ اسٹیڈیم جدہ میں ہوگا۔ مقابلے سے قبل میڈیا سے گفت گو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ میں جیت کے لیے پرعزم ہوں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عامر خان پہلی بار سعودی عرب میں باکسنگ فائٹنگ کر رہے ہیں۔ میگا فائٹ سے قبل دونوں باکسرز آمنے سامنے آئے۔ اس موقع پر برطانیہ، لاگوس، فلپائن، ہسپانیہ اور آسٹریلیا سے آنے والے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

 

عامر خان اور دیگر باکسرز کی فائٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

 

توقع ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اور خلیجی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی مقابلہ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

RAHEEL SHARIF

SAUDIA ARAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div