مون سون بارشیں،نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی کےباعث واسا کا الرٹ سسٹم فعال

Jul 12, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Wasa-Flood-Control-Room-Isb-Pkg-11-07.mp4"][/video]

مون سون کا آغاز ہوتے ہی راولپنڈی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے واسا متحرک ہوگیا۔ کنٹرول روم قائم کرکےعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ تین دن پہلے بارش کی پیشگوئی کرنے والا سیٹلائٹ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

مون سون سیزن کےآغاز میں ہی راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ درپیش ہے۔ ممکنہ سیلاب پر بند باندھنے کے لیے واسا نے بھی اقدامات شروع کردئے ہیں۔

نالہ لئی کی مانیٹرنگ کے لیے واسا دفتر میں کنٹرول روم قائم کرتے ہوئےعملے کو24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کنٹرول روم میں نصب جدید سسٹم محکمہ موسمیات سے بھی منسلک ہے جو 3 دن پہلے سے بارش کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔

ایم ڈی واسا راول پنڈی محمد تنویر نے بتایا کہ جونہی  میٹ آفس سے بارش کا الرٹ جاری ہوگا، واسا کا عملہ مقررہ پوائنٹس پر مشینری اور گاڑیاں لے کر پانی  نکالنے کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

واسا کنٹرول روم میں تعینات عملہ شہریوں کی مدد کےلیے ہر دم چوکس ہے لیکن شہریوں سے غیرضروری کالز نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں تاہم شہری بھی سیوریج لائنز اور نالوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں۔

wasa

NALA LAI

Monsoon season

Tabool ads will show in this div