خیبرپختونخوا، ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات میں کرپشن کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے دور میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ قومی احستاب بیورو ( نیب) نے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا۔
نیب کی دستاویزات کے مطابق 2017 میں صوبائی حکومت نے ڈینگی سے بچاؤ کی ادوایات اور دیگر سامان کی خریداری کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند کمپنی کو دیا گیا جس سے خزانے کو 70 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
قومی احتساب بیورو نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے اور جلد ہی احتساب عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div