ایم کیوایم اٹھارہ جنوری کوبلدیاتی انتخابات کیلئےتیارہے،فاروق ستار

ویب ڈیسک:
کراچی : ایم کیو ایم کے سینیر لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اٹھارہ جنوری 2014 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ایم کیو ایم تیار ہے، الیکشن کے بعد کراچی میں صفائی پہلی ترجیح ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے عدالت میں درخواست دی ہے، بین الاقوامی تعاون سے سرکلر ریلوے کا نظام قائم کریں گے۔ جب کہ تعلیم کا بہترین نظام لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ایم کیوایم کی کراچی میں صفائی پہلی ترجیح ہوگی، الیکشن کمیشن سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے مختلف مراحل میں ابہام پیدا ہوا ہے،الیکشن کمیشن کو ابہام دور کرنا چاہیے، تاہم الیکشن کمیشن جوبھی فیصلہ دے گی قبول کریں گے۔ سماء

warrant

Tabool ads will show in this div