صادق سنجرانی کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ذمہ دارانہ بيان دے رہا ہوں کہ صادق سنجراني کے جيتنے کے واضح امکانات ہيں ۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی کی پوزیشن مضبوط ہے، سيکرٹ ووٹ ميں کچھ بھي ہوسکتا ہے، تجربے کي بنياد پر کہتا ہوں سنجراني مقابلہ کرے گا، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی خود کو بچاسکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اور دیگر معاملات بہتر ہونے میں2سال لگ سکتےہیں، ای سی سی اجلاس میں ہرماہ بجلی اورگیس کابل لیکرجاتاہوں، ملک میں آج مہنگائی کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں، اپوزیشن میں کوئی مہنگائی پر بات نہیں کررہا،سب کو اپنی فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کا دورختم ہوچکا ہے نوازشریف مریم نوازکی وجہ سے جیل میں ہیں، مریم نواز متنازع ویڈیو کے ذریعے لیڈربننے کی کوشش کررہی ہیںجبکہ آصف زرداری اپنےکرتوت کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رٹے رٹائے طوطے سياست نہيں کرسکتے، آصف زرداري کو مشورہ ديا تھا کہ بلاول مس فٹ ہيں ان کي جگہ آصفہ بھٹو کو آگے لائيں ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں انفرااسٹریکچرپرایک پیسہ نہیں لگا، ریلوے کی بہتری میں2سے3سال لگ سکتے ہیں، 36نئی ٹرینیں چلائی گئی ہیں، ہم نے ریلوے سے10سے12بلین کا خسارہ ختم کیا، صادق آباد ٹرین حادثے کی رپورٹ کل تک مل جائے گی لیکن میرے استعفے سے معاملات ٹھیک ہوتے ہیں تو تیارہوں۔