حکومت چيئرمين سينيٹ کے خلاف تحريک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کيلئے پراعتماد
حکومت چيئرمين سينيٹ کے خلاف تحريک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کيلئے پراعتماد ہے، وزيراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کي اور انہيں مکمل تعاون کي يقين دہاني کروادي ۔
حکومت چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کی ناکامی کیلئے پراعتماد ہے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان سے چئيرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے دیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کوناکام بنانےکی کوشش کریں گے جبکہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششیں کون سی جہمہوری اقدار ہیں، مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو نمبر گیم پر بریفنگ دی ۔
رہبر کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے 3 نام پیش کئے گئے۔ ن لیگ نے راجہ ظفرالحق،یعقوب ناصر اور حاصل بزنجو کے نام دیے۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس میں لیگی ارکان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے رابطہ کیا۔ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو فون کرکے نواز شریف کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ نواز شریف کی جانب سے حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کا پیغام آیا ہے۔
رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا کہ اجلاس میں سب نے فیصلہ کیا کہ میر حاصل بزنجو اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے اورسب جماعتیں حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار سمجھ کر ووٹ دیں گی۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو کا نام اپوزیشن نے خوشدلی سے تسلیم کیا ہے، ان کی کامیابی کا 200 فیصد یقین ہے۔