بھارتی جاسوس کلبھوشن کےعالمی عدالت میں کیس کے اچھے فیصلے کی امید ہے،دفترخارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ کشمیر دنیا کی سب بڑی مقبوضہ فوجی چھاؤنی بن چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کیس فیصلے کے حوالے سے اچھے کی اُمید ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انساني حقوق کي سنگین خلاف وزيوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی دوسری رپورٹ پر عمل کرائے، مقبوضہ کشمیر کےحالات کا پاکستان کے زیرِ انتظام علاقوں سے کوئی موازنہ نہیں، عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم بند کرائے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے 21 جولائی سے شروع ہونے والے وزیراعظم کے دورہ امریکا کی تفصیلات بتائیں اور ساتھ ہی عمران خان کے دورہ روس کے جلد اعلان کا بھی عنديہ دے ديا۔

ڈاکٹر فيصل  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم کے دورہ کے حوالےسے اعلیٰ سطح رابطے جاری ہیں، مناسب وقت پر اعلان کردیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے پاک بھارت وفود کی ملاقات 14جولائی کو ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس پرعالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ 17 جولائی کو آئے گا،پاکستان نے کیس اچھا لڑا ہے،اچھے کی اُمید ہے۔

FOREIGN OFFICE

Kulbhushan Yadav

Tabool ads will show in this div