ورلڈ کپ سیمی فائنل : آسٹريليا نے انگلينڈ کو224 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹريليا نے انگلينڈ کو224 رنز کا ہدف دیدیا۔
ایجسٹن میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈيوڈوارنر9اورکپتان ايرن فنچ کھاتہ کھولےبغيرآؤٹ ہوئے، ايلکس کيري46،اسٹارک29اورميکس ويل22رنزبناسکے جبکہ اسٹيو اسمتھ85رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
آسٹريلوي ٹیم 223رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ، انگلیڈ کی جانب سے عادل رشيد اورکرس ووکس نے 3،3اور آرچر نے2 وکٹيں ليں۔
ایجسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹیم میں پیٹر ہینڈزکام کو عثمان خواجہ کی جگہ شامل کیا ہے۔ عثمان خواجہ انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے لیکن پچ کا رویہ زیادہ تبدیل نہیں ہوگا۔
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 2001 سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں جیتتا ہے۔