دوسرا سیمی فائنل،انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایجسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹیم میں پیٹر ہینڈزکام کو عثمان خواجہ کی جگہ شامل کیا ہے۔ عثمان خواجہ انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے لیکن پچ کا رویہ زیادہ تبدیل نہیں ہوگا۔

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 2001 سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں جیتتا ہے۔

   

ENGLAND

world cup 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div