دوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

Jul 11, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

کینگروز اور انگلش ٹیم کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیدی

ایونٹ کے راؤنڈ روبن مرحلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔ کیوی ٹیم گزشتہ روز بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔

نیوزی لینڈ مضبوط ترین ٹیم بھارت کو ہراکر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا

 کپتان ایرون فنچ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، کولٹر نائل، کین رچرڈسن، جیسن بہرینڈوف، نیتھن لائن، ایڈم زمپا، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، گلین مکیسویل، مارکوس اسٹوئنز، ایلکس کیری، میتھیو ویڈ، پیٹر ہینڈ اسکومب۔

انگلینڈ

آئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرن، لیام ڈاسن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، جیمز ونس، کرس ووکس اور مارک وُڈ۔

ENGLAND

semi final

#AUSvENG

#ENGvAUS

Tabool ads will show in this div