مرمتی کام کے باعث، کراچی کے مختلف علاقوں میں کل پانی کی فراہمی معطل رہے گی

کے الیکٹرک کے ناگزیر مرمتی کام کے باعث واٹربورڈ کے گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی کل صبح 9 سے شام 4 بجے تک بند رہے گے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بجلی کی بندش کے دوران گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ملیر، بن قاسم، شاہ فیصل کالونی، دریش کالونی،زبیدہ، کارساز، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ، عوامی مرکز و ملحقہ علاقے متاثر ہوں گے ، لانڈھی و ملحقہ علاقے جزوی متاثر ہوں گے۔

واٹر بورڈ نے شہریوں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ ان علاقوں کے مکین پانی ذخیرہ کرلیں اور شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

تاہم بجلی بحال ہوتے ہی گھارو سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی جائیگی۔

water board

gharoo

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div