امریکی صدر کی عمران خان سے ملاقات 22 جولائی کو ہوگی ، وائٹ ہاوس کی تصدیق

Jul 10, 2019

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا، جس کے مطابق عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو ملاقات ہوگئی، اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا ۔

منگل کو محکمۂ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان مورگن اورتاگس نے کہا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تاحال اس (دورے) کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دورے کی تصدیق یا تردید کے لیے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کروں گی، فی الحال محکمۂ خارجہ کے پاس اس حوالے سے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، دورے سے دونوں کو ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے مجوزہ ملاقات میں دونوں رہنما انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پرتبادلہ خیال کریں گے جب کہ خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

 

IMRAN KHAN

USA

WHITE HOUSE