سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 80 ہزار روپے سے تجاوز

 

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے ایک بار پھر 80 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج (بدھ کو) کو سونا 1300 روپے اضافے سے فی تولہ 80 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 1114 روپے بڑھ کر 68 ہزار 844 روپے  کی سطح پر پہنچ گیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 1396 ڈالر ہوگئے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.11 ڈالر ہوگئی۔

 

KSJA

Karachi Saraf Association

Todays Rate

Tabool ads will show in this div