کراچی میں نرسز ایسوسی ایشن کے محکمہ صحت کے ساتھ مذاکرات ناکام

Jul 10, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Nurses-March-KHI-New-10-07.mp4"][/video]

کراچي ميں نرسز کے احتجاج کا ساتواں روز پُرتشدد مظاہرے میں بدل گیا۔

بدھ کو احتجاجی نرسز اور محکمہ صحت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوئے تو مظاہرين نے گورنر ہاؤس کي طرف مارچ شروع کرديا۔ پوليس کي جانب سے نرسز کو روکنے کي کوشش کی گئی تو صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ پولیس نے نرسز پر لاٹھی چارچ کیا۔

پولیس نے متعدد نرسز کو حراست ميں لے ليا۔ اس موقع پر نرسز کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

احتجاج کے باعث پریس کلب سے گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

Nurses Protest

Tabool ads will show in this div