موٹروے پولیس نے غیر ملکی اشیا لاہور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

موٹروے پر کسٹمز اور موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی چائے، شیمپو، صابن کی پشاور سے لاہور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام کے مطابق ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران اسمگلرز نے اے سی کسٹم فہد اقبال، کسٹمز اور موٹروے پولیس کے عملے پر حملہ بھی کیا جس میں موٹروے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

اسمگلر یہ سامان ایک مسافر بس کے ذریعے لے کر جا رہے تھے،پکڑے جانے والے سامان کی مالیت کئی ملین روپے ہے۔

کسٹمز حکام نے اسمگلر کو بس بمعہ مال قبضے میں لے کر کسٹمز کے گودام منتقل کردیا ہے، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Customs

punjab crime

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div