امریکی گلوکارہ نکی مناج نے سعودیہ عرب میں کانسرٹ منسوخ کردیا

معروف امریکی ریپر اور گلوکارہ نکی مناج نے رواں ماہ سعودی عرب میں ہونے والا اپنا کانسرٹ ملتوی کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق نکی مناج کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہیں اور اس کی حامی ہیں۔

 

انسٹا گرام پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں نکی نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نکی کی جانب سے کانسرٹ کی منسوخی کے اعلان کے ساتھ ہی معروف این جی او کی جانب سے شکریہ کا اظہار بھی کیا گیا۔

نکی کا مزید کہنا تھا کہ ایل جی بی ٹی کمیونٹی سے اظہار یکجتی کیلئے میں اپنا کانسرٹ منسوخ کر رہی ہوں۔ اے پی کے مطابق نکی کا مزید کہنا تھا کہ بہت غور کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جدہ ورلڈ فیسٹول کی جانب سے منعقدہ کانسرٹ منسوخ کردیا ہے۔

 

نکی مناج کے نام سے مشہور اونیکا تانیہ مراج نے اس سے قبل رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو سعودی عرب میں کانسرٹ کا اعلان کیا تھا۔ نکی کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان مچ گیا تھا، جہاں لوگوں نے ان کی سعودیہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا تھا، وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں مقدس سرزمین پر قدم نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی تھیں۔

 

نکی کے سعودی عرب میں کانسرٹ کی خبر سن کر کچھ صارفین نے ان کی برقع میں تصاویر بھی بنا کر پوسٹ کی تھیں۔

 

ٹوئٹر پر برقع پوش خاتون ایک سعودی خاتون کی ویڈیو بھی اسی حوالے سے کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے سعودی حکومت کو اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب تک 37000 افراد سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

خاتون کا اپنے ویڈیو میسج میں کہنا تھا کہ ایک طرف سعودی حکومت ہم عورتوں کو برقع میں رہنے کی تلقین کرتی ہے تو دوسری طرف وہ نکی مناج جیسی خاتون کو بلا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ

SAUDIA ARAB

Nicki Minaj

US Top Singer

Jeddah World Festival

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div