انڈونیشیا، گھر میں عجیب و غریب جانور دیکھ کر اہلخانہ ڈر گئے

انڈونیشیا کے ایک گھر میں عجیب و غریب جانور نما مخلوق کی موجودگی نے گھر کے مالک سمیت مقامی افراد کو چونکا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہاریتو نامی شخص کے گھر میں عجیب جانور کی موجودگی سے سب حيران ہوئے۔

یہ جانور گھر کی دیوار کے ساتھ لٹکا ہوا تھا اور آدھا کسي کيڑے اور آدھا جیلی فش کی طرح لگ رہا تھا، جب کہ اس کے جسم پر بال بھی تھے۔

گھر کے مالک کے مطابق اس نے ایسا جانور پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ انہیں یہ جانور دیکھنے میں بالکل کسی اور دنیا کی مخلوق کی طرح لگ رہا ہے۔

ANIMAL

Jelly fish

Creepy alien-like creature

Bizarre Alien

Tabool ads will show in this div